سرینگر06جون:جموں کشمیر میں طویل عرصے کے بعد سرکاری دفاتر کھولنے کے بیچ محکمہ اسکولی تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ جموں کشمیر میں تعلیمی ادارے 15جون تک بند رہیں گے جبکہ اس میں توسیع کا بھی امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سنیچروار کی صبح محکمہ اسکولی تعلیمی کے پرنسپل سیکرٹری اصغر حسن سامون نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی 29مئی کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں تعلیمی ادارے 15جون تک بند رہیں گے اور یہ حکمنامہ مسلسل جاری ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ ڈاکٹر سامون نے مزید لکھا کہ صورتحال کو دیکھ کر اسکول کھولنے کا فیصلہ لیا جائے گا اور جموںکشمیر میں اسکول بند رکھنے کے فیصلہ میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے ۔کیونکہ کافی سارے اسکولوں کو کورنٹائن مراکز میں منتقل کر دیا گیا اور ان کی مکمل سنٹائزیشن لازمی ہے ۔ خیال رہے کہ محکمہ اسکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری اصغر حسن سامون نے یہ ٹویٹ اساتذہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ سنیچروار سے سرکار دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا تاہم موجودہ حالات میں اساتذہ کس طرح سے اسکول پہنچ سکتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.