جموں کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ پونچھ میں آسمانی بجلی سے سیلابی صورتحال

درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان ، کوئی جانی نقصان نہیں ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

سرینگر06جون: جموں کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ جموں کے پونچھ علاقے میں جمعہ کی شام بادل گرجنے اور آسمانی بجلی گر آنے کے بعد سیلابی صورتحال کے نتیجے میں کئی مکانوں کو نقصان ہو گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے پونچھ ضلع میں جمعہ کی شام اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پیر زرات علاقہ میں اچانک موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور کالے بادل چھا جانے کے ساتھ ہی آسمان بجلی گر آئی جس کے ساتھ ہی تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔جس کے نتیجے میں علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوائی اور ہر طرف سیلاب کے مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی رہائشی مکانوں میں پانی گھس گیا جس کے نتیجے میں مکانوں کو کافی نقصان ہو گیا ۔ جس کے ساتھ ہی پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران علاقہ میں پہنچ گئے اور انہوں نے بچائو کارورائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث علاقے میں کئی رہائشی مکانوں کو نقصان ہو گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں امسال خراب موسمی صورتحال بدستو ر جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Comments are closed.