امرناتھ یاترامسال 15دنوں تک محدود؛ یاترا 21جولائی سے اگست 3تک ہوگی
سرینگر06جون: کووروناوائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں سماجی اور مذہبی تقریبات منسوخ کی جارہی ہے وہیں امرناتھ یاترا پر بھی کووڈ19کا سیاہ سایہ پڑگیا ہے جس کے چلتے سرکار نے یاترا 2020کو صرف 15دنوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا میں معمولات کی سرگرمیاں ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی اور سماجی تقریبات بھی بند ہے تاہم کوورناوائرس کے چلتے امسال سرکار نے امرناتھ یاترا کو صرف دو ہفتوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امرناتھ شرائف بورڈ ایس اے ایس بی کے افسران نے کہا ہے کہ کووڈ19کی بڑھتی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال یاترا کی مدت کم کرکے صوف دو ہفتے کردی ہے اور 21جولائی سے شروع ہونے والی یاترا 3اگست تک ہوگی ۔ افسران نے کہا کہ یاترا میں صرف 55سال کے عمر تک یاتریوں کو ہی اجازت دی جائے گی جبکہ سادھیوں کو اس عمر سے مستثنیٰ رکھاگیا ہے ۔ اس دوران یاتریوں کو کووڈ 19جانچ سے بھی گزرنا پڑے گااس کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کیلئے گھپا میں ہونے والے صبح و شام پوجا کو ’’لائو ‘‘ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ افسران نے بتایا کہ امسال یاتریوں کو پہلگام کے بجائے بال تک کے راستے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔
Comments are closed.