مہلک وبائی بیماری نے جموں کشمیر میں مزید تین افراد کی جان لی، ہلاکتوں کی تعداد 39تک پہنچ گئی
اموات کی بڑھتی تعداد اور کیسوں میں ہر روز اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر جاری
سرینگر06جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس میںہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بیچ سنیچروار کی صبح ہندوارہ شوپیان اور میرن صاحب جموں سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں کی کورنا وائر س موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر39ہوگئی ہے۔ادھر کورنا وائرس کے کیسوں میں ریکارڈ اضافہ کے بیچ جہاں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ مہلک کورنا وائرس نے جموں کشمیر میں سنیچروار کو مزید دو جانیں لیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ضلع شوپیان کا ایک 72سالہ شہری جو کورونا میں مبتلاء تھا، فوت ہوگیا جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک62سالہ خاتون بھی انتقال کر گئی۔سیڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ72سالہ شہری کو گذشتہ روز ہی سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج اْس کی موت واقع ہوگئی۔ادھر جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کیرتی بھوشن نے بھی بتایا کہ میراں صاحب کی رہنے والی ایک خاتون، جو کئی امراض میں مبتلاء تھی، کا کورونا ٹیسٹ24مئی کو مثبت آیا تھا اور وہ آج چل بسی۔ادھر ہند وارہ میں بھی ایک معمر شہری کے موت کے بعد اس کو ٹیسٹ مثبت آیا جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے جو39افراد جاں بحق ہوئے ہیں اْن میں سے9کا تعلق سرینگر،7کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،3کا تعلق شوپیان،2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور 2اور کا تعلق کپوارہ اضلاع سے تھا۔ باقی ماندہ6کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کیس اتھ ہی وادی میں بندشیں پھر سے سخت کردی گئیں ہیںجبکہ لوگوںنے بھی گھروں سے نکلنے میں پرہیز کیا ہے جس کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں آج لوگوں کی نقل و حمل کم دیکھی گئی جبکہ نجی گاڑیاں بھی سڑکوںپر کم ہی نظر آئی۔ وہیں پر آج بندشوں میں پھر سے سختی کی گئی ہے اور شہر سرینگر دیگر قصبہ جات میں فورسز اور پولیس نے کئی جگہوںپر نئے سرے سے سڑکیں سیل کردی ہیں ۔گزشتہ دنوں شہر سرینگر کی سڑکوں پر ٹریفک کی آواجاہی بڑھتی رہی اور کئی جگہوں پر چند گھنٹوں تک مارکیٹ بھی کھلتے رہے لیکن آج اس کے برعکس شہر سرینگر کی اکثر سڑکوں پر بندشیں پھر سخت کردی گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل پھر سے محدود ہوئی ۔ سڑکوں پر آج ٹریفک کی نقل و حمل بھی کافی کم دیکھی گئی ۔ اس دوران کوروناوائرس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ کی وجہ لوگ بھی سخت پریشان ہورہے ہیں ۔
Comments are closed.