حج 2020سے متعلق حتمی فیصلہ سعودی حکومت 15جون کو لے گی

اگر امسال حج نہیں ہوگا تو عازمین کو رقم واپس دی جائے گی/ مرکزی حج کمیٹی

سرینگر06جون: حج 2020کو حکومت سعودی عرب کی جانب سے ملتوی کئے جانے کا قومی امکان ہے کیوں کہ کووڈ19میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی اس وبائی بیماری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تاہم اس ضمن میں 15جون کو سعودی حکومت حتمی فیصلہ لے گی ۔ ادھر مرکزی حج کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر امسال حج نہیں ہوگا تو عازمین کو رقم واپس دی جائے گی۔ کرنٹ نیو زآف انڈیاکے مطابق ہر سال سفر حج پر دنیا بھار سے تقریبا 2 ملین مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ اس سفر پر جموں کشمیر سے بھی کافی لوگ جاتے ہیںتاہم اس برس حج 2020کے بارے میں ابھی تک حکومت سعودی نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور سعودی حج و عمرہ وزارت کی جانب سے اس ضمن میں شعبہ صحت کے ساتھ مذاکرات برابر جاری ہے تاہم لگ رہا ہے کہ امسال حج کے فریضہ کی اجازت غیر عرب کو نہیں دی جاسکے گی ۔ کوروناوائرس عالمی وبا سے پوری دیا میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ اس سے پوری دنیا پریشان ہے جس سے بچنے کیئے تمام طرح سے احتیاط بھی برتی جارہی ہے۔ جبکہ کوروناوائرس کی وجہ سے حج کا سفر (2020) کے رد ہونے کے آثار ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ہر سال سفر حج پر دنیا بھار سے تقریبا 2 ملین مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ اس سفر پر جموں کشمیر سے بھی کافی لوگ جاتے ہیں لیکن فی الحال کوئی ہلچل نہیں نظر آرہی ہے۔ایسے میں اگر سعودی عرب میں ایک ساتھ 2 ملین لوگ جمع ہوتے ہیں تو وہاں کوروناوائرس پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان نے اس طرح کی خبر شائع کی ہے۔ وزیر حج محمد بینٹین نے الاخباریہ ٹیلی ویزن چینل کو اس بارے میں تفصٰلی جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حکومت وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے سفر حج کو لیکر فی الحال کچھ فیصلہ نہیں لے پائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب ریاست کے لوگوں کے ساتھ۔ساتھ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگوں کی صحت کو لیکر بھی پوری طرح سے فکرمند ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ یہاں پہنچنے کے بعد کوئی بیمار ہو۔بتادیں کہ سعودی عرب اس سال سفر حج ہوگا یا نہیں اس پر 15 جون کو سعودی حکومت فیصلہ لینے والی ہے۔ اگر حج ہوگا تو کتنے لوگوں کو مکہ۔مدینہ کی اجازت ہوگی یہ بھی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوروناوائرس کے مد نظر اس مرتبہ سعودی حکومت صرف مقامہ لوگوں کو حج کو ہی حج کی اجازت دے۔ اس کے علاوہ دنیا کے کچھ اہم لوگوں کو بھی مبارک سفر حج کی اجازت مل سکتی ہے۔

Comments are closed.