حج کو منسوخ نہیں کیا جا ئیگا لیکن عازمین کی تعداد محدود ہو گی ، حتمی فیصلہ ابھی باقی

ہندستان کے عازمین کو حج کی سعادت شاید اس سال نصیب نہیں ہوگی

سرینگر05جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے چلتے امسال ہندستان پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کے لاکھوں فرزندان توحید کو حج کی سعادت شاید نصیب نہیں ہوگی ۔ ابھی تک سعودی عرب کی حکومت نے حج فریضہ کی ادائیگی کے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اور چار رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کچھ ہفتوں میں اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ خیال رہے کہ خانہ کعبہ ابھی بھی بند ہے جبکہ مسجد نبوی کو ایک ہفتہ پہلے نمازیوں کے لئے کھولا گیا جبکہ انڈونیشیاء نے پہلے ہی فیصلہ لیا ہے کہ وہ اس سال کے حج کے لئے اپنے شہریوں کو نہیں بھیجے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطانق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو اور قہر سامانیوں کے بیچ امسال ہند پاک اور دوسرے اسلامی ممالک کے عازمین کو جج کی شائد سعادت نصیب نہیں ہو گئی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حج کو منسوخ نہیں کیا جا ئیگا لیکن عازمین کی تعداد مشکل کچھ لاکھ ہوگی ۔ہر سال 25لاکھ سے زیادہ عازمین جج جو کہ اسلام کا اہم فریضہ ہے کو یہ سعادت ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مقامی باشندوں کے علاوہ کچھ خلیج اور عرب ممالک کی محدود تعداد کو اس سال حج ادا کرنے کی اجازت دی جا ئیگی ۔ ارکان حج جولائی کے آخری ہفتوں سے شروع ہوں گے۔ اور پانچ دن تک چلے گا ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ایک لاکھ 75ہزار عازمین حج ادا کرنے کے لئے جاتے ہیں۔ اور ان کے رہائش سفر طبی انتظامات چھ ماہ قبل شروع ہوجاتے ہیں۔ پرائیوٹ آپریٹرس کے ذریعہ بھی 30ہزار حج کا شرف حاصل کرتے ہیں ابھی تک ہندستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازیں شروع نہیں کی ہے۔ اور نہ ہی عازمین کے رہنے کا کوئی انتظام ہوا ۔ پاکستان سے بھی دولاکھ عازمین کو حج کا شروع حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان کے امور حج کے اعلی افسر نے کہا کہ مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے سعودی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ انکے علاوہ ایران ،انڈونیشیاء اور بنگلہ دیش سے لاکھوں لوگوں کو حج پر جاتے ہیں ۔ کوروناوائرس سے سعودی عرب میں 91ہزار لوگ متاثر ہیں اور 599لوگوںکی موت ہوچکی ہے۔ عیدالفطرکے موقع پر سعودی حکومت نے 5دن کا کرفیو لاگو کیا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.