اسپتال میں موت کی ایک دن بعد سرینگر کی خاتون کو کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ، ہلاکتوں کی تعداد 36پہنچی
گزشتہ روز سامنے آئے کیسوں کے بعد شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں بندشیں پھر سخت ، لوگ خوفزدہ
لاک ڈائون کے پانچویں مرحلے میںنرمی کے باوجود اس جمعہ بھی مساجد کے ممبر و محراب خاموش ، کہیں نماز ادا نہ کی جا سکی
سرینگر05جون: اسپتال میں موت کے ایک دن بعد سرینگر کی65سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد36ہوگئی ہے۔ادھر کورنا وائرس کے کیسوں میں ریکارڈ اضافہ کے بیچ جہاں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے وہیں لاک ڈائون کے پانچویں مرحلے میں کچھ حد تک نرمی کے باوجود اس جمعہ کو مساجد کے ممبر و محراب خاموش رہے اور کہیں بھی نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ مہلک کورنا وائرس کے باعث جمعرات کی رات دیر گئے ایک اور جان لی ۔ سرینگر کے صدر اسپتال میں موت کے ایک دن بعد سرینگر کی65سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد36ہوگئی ہے۔حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ بتہ مالو کی خاتون کا انتقال جمعرات کو ہوگیا جس کے بعد اس کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو جمعرات کے روز ہی صدر اسپتال لایا گیا تھا ، وہ نمونیا سمیت کئی اور امراض میں مبتلاء تھی اور وہ بعد میں انتقال کر گئیاس طرح جموں کشمیر میں اب تک36کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان میں9کا تعلق سرینگرسے،7کا تعلق بارہمولہ،5 کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان،مزید2کا تعلق بڈگام ،1کا تعلق بانڈی پورہ اور 1کا تعلق کپوارہ اضلاع جبکہ باقی ماندہ5 کا تعلق جموں صوبے سے تھا۔ادھر کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ اور مہلک وبائی بیماری سے بڑھتے اموات کے باعث لوگوں میںکافی تشدیش کی لہر پائی جا رہی ہے جموں کشمیر میں گزشتہ روز 285کوروناوائرس معاملے سامنے آنے کے بعد وادی میں بندشیں پھر سے سخت کردی گئیں ہیںجبکہ لوگوںنے بھی گھروں سے نکلنے میں پرہیز کیا ہے جس کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں آج لوگوں کی نقل و حمل کم دیکھی گئی جبکہ نجی گاڑیاں بھی سڑکوںپر کم ہی نظر آئی۔ وہیں پر آج بندشوں میں پھر سے سختی کی گئی ہے اور شہر سرینگر دیگر قصبہ جات میں فورسز اور پولیس نے کئی جگہوںپر نئے سرے سے سڑکیں سیل کردی ہیں ۔گزشتہ دنوں شہر سرینگر کی سڑکوں پر ٹریفک کی آواجاہی بڑھتی رہی اور کئی جگہوں پر چند گھنٹوں تک مارکیٹ بھی کھلتے رہے لیکن آج اس کے برعکس شہر سرینگر کی اکثر سڑکوں پر بندشیں پھر سخت کردی گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حمل پھر سے محدود ہوئی ۔ سڑکوں پر آج ٹریفک کی نقل و حمل بھی کافی کم دیکھی گئی ۔ اس دوران کوروناوائرس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ کی وجہ لوگ بھی سخت پریشان ہورہے ہیں ۔یاد رہے کہ جموں کشمیر میں کل 285نئے معاملات سامنے آئے جو کہ ابھی تک ایک ریکارڈ ہے ۔ اس سے پہلے اس قدر بڑی تعداد میں کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد نہیں آئی تھی۔ وادی میں گزشتہ روز 222افراد کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں ۔
Comments are closed.