کووڈ 19کے انکفشن سے دل کادرہ اور سٹروک کا زیادہ خطرہ؛وائرس کی وجہ سے پورے جسم میں انفکشن پھیل جاتا ہے اور نسیں سکڑتی ہے :ڈاک

سرینگر05جون: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہاٹ اٹیک اور سٹروک کے خطرات بڑھ سکتے ہیں ۔ یہ وائرس دل کا دورہ پڑنے اور سٹروک کیلئے کافی حد تک ذمہ دار ہوسکتا ہے ۔روناوائرس کی وجہ سے پورے جسم میں انفکشن پھیلتا ہے جس کی وجہ سے نسیں سکڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے دل اور دماغ میں خون جم جاتا ہے اور خون کا بہائو کم ہوجاتاہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثاارلحسن نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے انفکشن سے دل کا دورہ اور سٹروک کے خطرات کافی حد تک بڑھ سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر آپ کورناوائرس سے متاثر ہے تو آپ کو دل کا دوہ پڑنے اور دماغ کی نس پھٹنے کے خطرہ پر بڑھ سکتا ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کووڈ19عام طورپر پھیپھڑوں کو ناکارہ بنانے کیلئے زمہ دار قراردیا جاتا ہے جبکہ ایک نئی تحقیقت سے سامنے آیا ہے کہ کووروناوائرس سے ہاٹ اٹیک اور سٹروک کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں ۔ انگلینڈ کے ایک جریدے میں شائع ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ 20سے 30فیصدی کووڈ19کے مریض جن کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا میں دل کے امراض کی شکایت کی ۔ انہوںنے کہا ہے کہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے عام مریضوں کو بھی دل کا مرض بڑھ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا مرکزی کردار پھیپھڑوں کو نقصان پہنچنا ہے تاہم دل اور دماغ پربھی اس وائرس سے منفی اثرات پڑتے ہیں جیسے کہ تحقیق میں دیکھا گیا ہے ۔کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں میں 40فیصدی مریضوں میں دل کی بیماری بھی پائی گئی ہے ۔ یونیورسٹی آف سینیتی اور تین اٹلین انسٹچیوٹس کی جانب سے کئے گئے سروس میں کہا گیا ہے کہ 31فیصدی مریض جن کو کووڈ19میں مبتلاء پاکر ہسپتال میں داخل کیا گیا دماغ کی نس کو بھی نقصان پہنچا تھا اس کے علاوہ نیو انگلینڈ جریدے میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوورناوائرس کے پانچ مریضوں کو دماغ کی نس پھٹنے کی وجہ سے موت ہوچکی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے پورے جسم میں انفکشن پھیلتا ہے جس کی وجہ سے نسیں سکڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے دل اور دماغ میں خون جم جاتا ہے اور خون کا بہائو کم ہوجاتاہے۔

Comments are closed.