سرینگر05جون: محکمہ آیوش سے وابستہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ کام کرکے کووڈ 19کا مقابلہ کررہے ہیں اور لوگوں کی خدمات دن رات کرتے ہیں ۔ آیوش نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کے لوگوں میں قریب 1700ادویات کے کٹ تقسیم کئے ہیں جو عمر رسیدہ افراد خاص کر مریضوں کو کوروناوائرس سے بچانے میں مدد دیں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ آیوش وادی میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہے ہیں جبکہ ضلع اننت ناگ میں بھی آیوش سے وابستہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ کووڈ19سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں محکمہ آیوش کے ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر میر جاوید حسین نے کہا ہے کہ ISMکورونائرس سے نمٹنے میں اول رول اداکررہے ہیں اور ڈاکٹر 24گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے مختلف دور دراز علاقوں میں آیوش نے عمر رسیدہ اشخاص اور مریضوں میں قریب1700کٹ تقسیم کئے گئے ہیںجو کوروناوائرس سے سے بچائوکی دوائیوں پرمشتمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اننت ناگ میں 35سنٹر چل رہے ہیں جہاں پر عملہ برابر تعینات رہتا ہے جو مریضوں کا علاج و معالجہ کررہے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.