وانی گام پٹن میں ٹریکٹر لڑھک گیا ، ایک ہلاک دو زخمی؛گاندربل میں ایک فوجی گاڑی نالہ سندھ میں جاگری

سرینگر04جون: شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں ٹریکٹر لڑھک جانے کی وجہ سے ایک شہری لقمہ اجل بند گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ جبکہ سرینگر سے لداخ جانے والی ایک فوجی گاڑی نالہ سندھ میں جاگری ۔ کرنٹ نیوز کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں اُس وقت ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جب وانی گائو م نامی گائوں میں ایک ٹریکٹ لڑھک گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری غلام حسن خان ولد عبدالاحد خان ساکنہ وانی گام بالا لقمہ اجل بن گیا جبکہ دودیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء سرینگر سے لداخ کی طرف جانے والی فوجی کانوائی میں شامل ایک گاڑی گاندربل میں نالہ سندھ میں جاگری تاہم اس حادثے میں کسی فوجی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جمعرات کو ایک فوجی کانوائی میں شامل ایک فوجی گاڑی نالہ سندھ میں جاگری ۔ فوجی کانوائی سرینگر سے لداخ کی طرف جارہی تھی کہ کانوائی کی گاڑی کا ڈرائیو ر گاڑی پر قابل نہ رکھ پایا اور گاڑی لڑھک کر نالہ میں جاگری تاہم اس واقعے میں کسی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.