سرینگر04جون: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے سیب کے درجنوں درختوں کو کاٹ لیا جس کی وجہ سے ضلع میں مالکان باغات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوار ہ نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے سیب کے درجنوں درخٹ کاٹ کر تباہ کردئے جس کی وجہ سے مالکان باغات سکتے میں آگئے ہیں ۔ مالکان باغات عبدالرحیم بٹ، ولد غلام احمد بٹ، عبدالرحیم راتھر ولد عبدالصمد راتھراور عبدالرشید راتھر ولد فتح محمد راتھر ساکنان مہند سری گفوار ہ اس واقع سے شش و پنج میں رہ گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ سراسر انصانیت کے خلاف ہے کہ کوئی ان بے جان درختوں کی چیر پھاڑ کردے جبکہ ہم میں سے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر دفع38/2020درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.