سرینگر04جون: کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے رواں سال کے لئے تدریسی سرگرمیوں اور امتحانات کے انعقاد کے لئے کیلنڈر جاری کیا ہے۔اس ضمن میں کالج کے پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں کے طلباء کو کہا گیا ہے کہ اُن کے امتحانات اُن کے متعلقہ گگل کلاسوں اور آن لائن طریقہ کے تحت فوری طور منعقد کئے جارہے ہیں۔ادھر فیصلہ کو نا انصافی سے تعبیر کرتے ہوئے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم چھٹئے سمسٹر کے طلبہ نے یک زبان ہو کر واضح کر دیا کہ انہیں ماس پرموشن دی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کی جانب سے امتحاناتی کلینڈر جاری کرنے کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے چھٹے سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ نے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کو نا انصافی سے تعبیر کیا ۔ سی این آئی سے بات کرتے ہوئے درجنوں طلبہ نے بتایا کہ کورنا وائرس کی اس وبائی بیماری میں امتحانات میں شامل ہونا ان کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائون کے چلتے انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں پڑا ہے اور وہ امتحان میں کس طرح سے شریک ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے غیر محفوظ تصور کرتے ہیں تو ان حالات میں وہ کس طرح سے امتحانی مراکز تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ ساتھ ہی انہیں پڑھنے کیلئے کچھ بھی میٹر ئیل نہیں ہے کیونکہ جموں کشمیر میں انٹر نیٹ کم رفتار سے چلا رہا ہے اور آئن لائن کلاسوں کے ذریعے ان کو جو مواد فراہم کیا گیا وہ ڈون لوڈ ہی نہیں ہوا تو پڑھائی کیسے کی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی نے طلبہ کو پرموشن دینے کا اعلان کیا ہے تو کلسٹر یونیورسٹی ایسا کیوں نہیں کر سکتی ہے ۔ طلبہ نے مزید کہا کہ بیشتر طلبا و طالبات کو دور دراز علاقوں سے آنا ہے اور موجود لاک ڈائون میں وہ کیسے آ سکتے ہیں او ر کس طرح سے وہ امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہی پریشانی ہے کہ کس طرح سے وہ امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں اور کن حالات میں یونیورسٹی نے ایسا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے او ر دیگر یونیورسٹیوں کی طرح انہیںبھی پاس پروموشن دی جائے تاکہ موجودہ حالات میں انہیں کسی ذہنی تنائو کا شکار نہ ہو نا پڑے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.