سرینگر04جون/سی این آئی// پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ چین بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے جب کہ امید ہے کہ علاقائی امن خطرے میں نہیں پڑے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں گنجان آباد اور جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان حالیہ فوجی تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے اس اہم معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ،تاہم پس منظر میں گفتگو کرنے والے عہدیدار اس مسئلے پر کھل کر بات کر رہے تھے،ان کی گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔پاکستان اس کشیدگی کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی معاملہ قرار دیتا ہے تاہم چین کے نزدیک بھارتی جارحیت کا ہدف سی پیک کا منصوبہ ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.