مسلسل لاک ڈاون سے ہوئے خسارہ کو پورا کرنے کی کارروائی؛سرکار نے ایل پی جی رسوئی گیس کی قیمت میں 110روپے کا کیا اضافہ

سرینگر/یکم جون: سرکار نے عام انسان کو راحت پہنچانے بجائے زور دار کرنٹ دیتے ہوئے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاون سے جوجھ رہے غریب عوام میں مایوسی بڑھ گئی ہے ۔ بھارت کی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں (HPCL,BPCL, IOC) نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ہورہے خسارہ کو پورا کرنے کیلئے سرکار نے عام لوگوں کی جیبوں سے روپے نکالنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری لاک ڈاون 5.0 میں عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک کی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں (HPCL,BPCL, IOC) نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ 14.2 کلو گرام والے غیر سبسڈائز ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی میں 11.50 روپئے فی سلینڈر مہنگا ہوگیا۔ اب نئی قیمتیں بڑھ کر 593 روپئے پر آگئی ہے۔ وہیں 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت 110 روپئے کے اضافے کے ساتھ 1139.50 روپئے ہوگیا ہے۔لاک ڈاون کے پانچویں مرحلے میں اگرچہ سرکار نے عام لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے لاک ڈاون میں مزید نرمی لائی تاہم رسوئی گیس کی قیمتوںمیں اس قدر اضافہ کرنے سے بے روزگار ، مزدور، تاجر اور دیگر چھوٹے دکانداروں ، تاجروں اور دیگر افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

Comments are closed.