سرینگر/یکم جون: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک سات برس کا لڑکا اُس وقت دریائے جہلم میں ڈوب گیا جب اس کا پھسل گیا اور وہ دریائے میں بہہ گیا ۔ گزشتہ تیس دنوں میں یہ غرقآبی کا یہ چوتھا واقع ہے اور اب تک پانچ کم عمر بچے غرقآب ہوچکے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک 7سالہ لڑکا غرقآب ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک سات برس کا لڑکا جس کی شناخت فرحان فیاض ولد فیاض ساکنہ بٹہ پورہ سوپور اپنے نانیہال آیا تھا جس دوران بہرام پورہ کے نزدیک اور دریائے جہلم کے کنارے چل رہا تھا کہ اس کا پھر اچانک پھسل گیا اور وہ دریاء میں ڈوب گیا ۔ یہ واقع پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس اور مقامی ٹیم نے بچے کو دریاء سے باہر نکلانے کیلئے کارروائی شروع کی تاہم تادم تحریر بچے کی نعش کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بہرام پورہ سوپور میںواٹر فال میں ایک کم عمر لڑکی ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی جبکہ 28مئی کو وسطی ضلع گاندربل کے کنگن قصبہ میں ایک 3سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیاذرائع کے مطابق ، کنگن میں وانگاتھ کے قریب لڑکا ، عرفان احمد کھٹانا ولد شوکت احمد کھٹانہ نالہ میں اُس وقت دوب گیا جب اس کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی کے تیز بہائو کے ساتھ ہی بہہ گیا ۔ اس دوران بچے کی نعش کو ڈھونڈنے کیلئے مقامی غوطہ خور اور پولیس کی ٹیم سرگرم ہوچکی ہے اورپانی سے نعش کونکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک بچے کی نعش کو برآمد نہیں کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ میں یہ غرقآبی کایہ تیسرا واقع ہے اس سے پہلے 18مئی کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک 14سالہ لڑکا عاقب احمد شیخ ولد فیاض احدم شیخ ساکنہ ارکمو کوکرناگ نزدیکی نالہ میں نہانے کے دوران ڈوب گیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے واردات پر پہنچے جہاں پر انہوں نے لڑکی کی نعش کو پانی سے نکالنے کیلئے اقدامات اُٹھائے اور کافی مشقت کے بعد نعش کو پانی سے باہر نکالا تھا۔اس کے بعد پانپور کے علاقے میں دو بچیاں پانی میں ڈوب گیںتھیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.