جموں کشمیر میں کوروناوائرس سے ایک ہی دن میں 3شہریوں کی موت

کووڈ 19کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 31ہوگئی ، مزید کئی مریضوں کے ٹیسٹ مثبت

لاک ڈائون کے پانچویں مرحلے میں نرمی ، سڑ کوں پر نجی ٹر یفک کی نقل وحر کت میں اضا فہ دیکھنے کو ملا

سرینگر/یکم جون: شوپیاں سے تعلق رکھنے والا دوشخص کووڈ 19کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا اس طرح شوپیاںضلع میں اب تک اس وبائی بیماری سے 3افراد ازجان ہوچکے ہیںجبکہ جموں میں ایک 72سالہ شخص کی بھی موت ہوئی ہے اس طرح یوٹی جموں کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 31تک پہنچ گئی ہے ۔ جن میں سے 27 کا تعلق کشمیر سے ہی ہے اور 4 کا تعلق جموں سے ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں کوروناوائر س میں مبتلاء مریضوں کی اموات بھی بڑھ رہی ہے اس دوران آج سوموار کو رام نگر شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 45سالہ شہری کوروناوائرس سے زندگی کی جنگ ہار گیا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکمز صورہ سری نگر میںجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 45 سالہ شخص کو 31مئی بروز اتوار قریب رات 9بجے ایمرجنسی میں بطور سی کے ڈی ، ای ایس آر ڈی داخل کیا گیا مذکورہ مریض کو چھاتی میں درد اور سائنس لینے میں دشواریوں کی شکات تھی ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ مریض گہرے صدمے میں تھا اور مرض میں پوری طرح سے جکڑا ہوا تھا جس کی بناء پر اس کا کووڈ19کی جانچ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے اور اس کو ہسپتال کے 2Aوارڈ میں شفٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مریض کی موت دوران شب ہوئی ہے جبکہ مریض سے حاصل کئے گئے نمونے کووڈ 19کے مثبت پائے گئے انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کے کے تحت نعش کو وارثین کے سپرد کی گئی ۔ ادھر ضلع اسپتال پلوامہ میں بھی شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کی موت ہوئی ہے ۔ میڈیکل سپر انڈٹینڈ نٹ پلوامہ اسپتال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں 70سالہ مریض کی موت ہوئی جس کے بعد اس کے کورنا نمونے حاصل کئے گئے اور وہ مثبت سامنے آئیں ۔ اس دوران جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک 72سالہ شہری کی کوروناوائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی جموں ڈاکٹر دارا سنگھ نے اس ضمن میں کہا کہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے شہری کو گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کیا گیا اور مریض پہلے ہی COPDاور دل کے مرض میں مبتلاء تھا اورہسپتال میں داخل ہونے کیساتھ ہی مریض کو کوروناوائرس کا ٹسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا۔ اس طرح جموں کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 31تک پہنچ گئی ہے ضلع بارہمولہ میں اب تک اس وبائی بیماری میں 5افراد فوت ہوچکے ۔سب سے زیادہ اموات سرینگر شہر میں درج ہوئی ہے جہاںپر کوورناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7پہنچ گئی ہے۔ بڈگام میں ا ب تک 2افراد ہلاک ہوچکے ہیں بانڈی پورہ میں ایک اور اودھمپور میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے ۔ جموں میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 4افراد ازجان ہوچکے ہیں ۔ جبکہ ضلع اننت ناگ میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ۔جبکہ ضلع شوپیاں میں کووڈ19کی وجہ سے یہ تیسری موت تھی ۔ادھر کوروناوائرس کی قہر سامانیوں کے چلتے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں روزانہ ایک سو کے قریب یا اس سے زیادہ کوروناوائرس کے معاملات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش اور خوف پیدا ہوا ہے جبکہ کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ ادھر لاک ڈائون کے پانچویں مرحلے میں سوموار کو وادی کشمیر میں لاک ڈاون میں کا فی نرمی دیکھنے کو ملی اور سڑ کوں پر نجی ٹر یفک کی نقل وحر کت میں اضا فہ دیکھنے کوملا تاہم ریڈ زون قرار دیے جانے والے علاقوں میںسو فیصد لاک ڈائون نافذ رہا اور ایسے علاقے کے چاروں اطراف لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر سیل تھے۔ ریڈ زون والے علاقوں کو چھوڑ کر شہر سر ینگر کے بیشتر علاقوں کے میں کافی نرمی دیکھنے کو ملی۔ سڑ کوں پر نجی ٹریفک کی نقل وحر کت میں اضا فہ دیکھنے کو ملا اور سڑ کوں پر تعینات فورسز بالخصوص جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار لوگوں کو سڑکوں پر پیدل چلنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

Comments are closed.