راجوری اور پونچھ سیکٹروں میں دراندازی کی بڑی کوششوں کو فوج نے بنایا ناکام

جنگجو مخالف آپریشن کے دوران 13جنگجوئوں ہلاک ، متعدد لانچنگ پیڈ تباہ / فوج کا دعویٰ

سرینگر/یکم جون/سی این آئی// پونچھ کے مینڈھر اور راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج نے 13 عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا ہے ۔جبکہ لانچنگ پیڈوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ جبکہ سرحدی علاقے میں ایک وسیع علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں28مئی سے جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے اور فوج، فورسز اور ایس او جی کی مشترکہ پارٹی نے ایک وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے سیرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔ آپریشن میں ڈرون اور کھوجی کتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس دوران فوج نے آج آپریشن کے تیسرے روزضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر تین جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک فوجی افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر 28 مئی سے دراندازی مخالف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے پیر کی صبح جنگجوؤں کی طرف دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر تین بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیاتاہم مہلوک جنگجوئوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ۔ اس دوران فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔ ادھر فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے نزدیک پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں بھی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا کر کئی جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں دراندازی کی کوشش میں ایک گروپ کو دیکھا گیا جنہیں واپس جانے کو کہا گیا تھاہم انہوں نے نہیں مانا جس دوران فوج اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی اور جوابی کارورائی میں مزید دس جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

Comments are closed.