سرینگر پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا؛ مالہ مسروقہ ضبط ، ملزم گرفتار

سرینگر /31مئی: سرینگر میں پولیس نے جرم میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرکے چوری کا معاملہ حل کیا۔ لاکھوں روپیوں کا مالہ مسروقہ برآمد ہوا۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن نوہٹہ کو 9 مئی 2020 کو تنویر احمد حافظ ساکن روشن نگر محلہ نوہٹہ سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم چوروں نے اس کی گاڑی ماروتی 800 کی رجسٹریشن نمبر JK01F-6080 چوری کرلی ہے۔اس کے مطابق قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 21/2020 کو پولیس اسٹیشن نو ہٹہ میں درج کیا گیا تھا اور اس معاملے میں تفتیش شروع کردی گئی تھی۔تفتیش کے دوران ، افسران نے د و افراد کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے جن کی شناخت ارسلان مشتاق وانڈرو ساکن پوہی محلہ ریناوری اور محمد آصف وانی ساکن ٹینگ پورہ گاندربل کے طور ہوئی ہے۔ افسران ان کی اطلاع پر چوری شدہ ماروتی کار کو بھی بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔مذید تفتیش کے دوران ، افسران چوری شدہ پراپرٹی کی بازیابی میں بھی کامیاب ہوگئے ،جن میں ماروتی کاررجسٹریشن نمبر JK01F-1501 ، کو بھی بر آمد کیا گیا جو پولیس اسٹیشن ریناوریکے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 27/2020 درج ہے اور اس کے علاوہ ان کے قبضے سے، مختلف قسم کے 12 موبائل فون،40 بکس فور سوکیئر سگریٹ ، 09 بکس گول فولیک سگریٹ ، 18 بکس کاونڈر سگریٹ اور 08 کلوگرام تابئے کی تار کو بھی بر آمد کیا گیا ۔انہیں پولیس اسٹیشن ؎ نوہٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔ عوام الناس نے سرینگر پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہم کمینٹی ممبروں کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.