سرینگر /31مئی: ہندوپاک افواج کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔جس دوران بھارت نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے شہری بستی پر امریکی مزائل داغے ہیں ، ادھر ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹروں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار ایک شہری اور کئی مویشی زخمی ہونے کے علاوہ کچھ متعدد مویشی ہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی کے درمیان جاری کشدگی کے چلتے سرحدی تنازعہ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور دونوں جانب سخت گولہ باری کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء فوج نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بھارتی فوجی ٹھکانوں اور شہری بستی پر امریکی مزائل TOWکا استعمال کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تازوہ واقعے میں پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹروں پر پاکستانی فوج کی طرف سے گذشتہ رات قریب گیارہ بجے فائرنگ کی گئی جس کا ہندوستانی فوج نے موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ذرائع کے مطابق تین گھنٹوں کے ٹھہرائو کے بعد پاکستانی فوج نے قریب تین بجے ایک بار پھر فائرنگ اور مارٹر شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک سویلین اور کئی مویشی زخمی ہوئے نیز کچھ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے محمد یاسین کو علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسین کی ایک ٹانگ میں مارٹر گولوں کے آہنی ریزے لگے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے پھینکا جانے والا ایک مارٹر شیل بجلی کی ترسیلی لائن کو لگا ہے جس کے نتیجے میں ناونی گولاڈ کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔اس دورن معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے داغے گئے کئی مورٹار کے گولے کئی رہائشی ڈھانچوں پر پڑے جس کی وجہ سے ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں گذشتہ دنوں سے پاک فوج بلااشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک اس میں کسی بھی طرح کے جانے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے مختلف سرحدی علاقوںسے لوگوںنے نکل مکانی شروع کی ہے کیوں کہ ضلع میں آر پار گولہ باری رکھنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے بیچ سرحدوں پر بھی مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے اور دونوں جانب فوج ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے گولہ باری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور کئی جگہوں سے اطلاع ہے کہ لوگ اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر محفوظ مقاما ت کی طرف بھاگ رہے ہیں اور کئی علاقوں کے لوگوںنے نزدیکی بنے زمین دوز بنکروں میں پناہ لینے شروع کی ہے ۔ واضح رہے کہ لداخ میں ایک طرف ہندچین فوج کے مابین شدید کشیدگی بڑ ھ گئی ہے دوسری جانب ہندوپاک سرحدوں پر گزشتہ کئی روز سے تنائو میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.