سرینگر /31مئی/: خشخاش فصل کی کاشت کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے مہم جاری رکھتے ہوئے 25کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کر دی جبکہ چھ افراد کی گرفتاری اس ضمن میں عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ میں پولیس نے خشخاش فصل کی کاشت کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے مختلف علاقوں میںخشخاش کی کاشت تباہ کر دی ۔ ایس ڈی پی او اونتی پورہ اور ایس ڈی پی او ترال کی سربراہی میں پولیس کی ٹیموں نے ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں میں خشخاش کی کاشت کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے ترال اور اونتی پورہ کے مختلف علاقوں میں ٹریکٹروں کے ذریعے سے خشخاش کی کاشت کو تباہ کر دیا گیا جبکہ خشخاش کی کاشت میں ملوث چھ افراد کے خلاف کیس درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پولیس کے مطابق ونتی پورہ پولیس نے منیشات کا قلع قمع کرنے کیلئے رینز پورہ گاوَں میں 20 کنال آراضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت تباہ کرکے چھ افراد کو گرفتارکیا۔ گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت خرشید احمد میر، قبر میر ، ساکنان کاونی اونتی پورہ ،علی محمد وگئے ساکن نوگام اونتی پورہ اور بشیر احمد بٹ، محمد یوسف بٹ، غلام قادر بٹ ساکن زینزی پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔تھانہ پولیس اونتی پورہ نے ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر73/23020 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کرداونتی پورہ پولیس نے ترال علاقے کے امیر آباد اور نئی بگ میں 05 کنال کی اراضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت تباہ کی۔ ادھر پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ اونتی پورہ اور ترال علاقے میں خشخاش کی کاشت کے خلاف مہم آگے بھی جا ری رہے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.