سرینگر /31مئی: جنوبی ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں فوج و فورسز نے طویل تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ سی این آئی کے مطابق جنگجوئو ں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی پلوامہ نے کریم آباد علاقے کا محاصرہ سنیچروار کی شام دیر گئے عمل میں لایا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن سنیچروار اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی گھر گھر کی تلاشی شروع کی گئی جبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی اور اتوار کے بعد دوپہر تک یہ سلسلہ جاری رہا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طویل تلاشی آپریشن کے دوران فورسز نے گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی جبکہ جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تمام تر وسائل عمل میں لائے گئے لیکن کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین کہیں آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج و فورسز نے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.