بعد دوپہر موسم نے اچانک بدلی کروٹ ، مطلع ابرآلود ہوا اور درجہ حرارت میں ہوئی کمی
شمال و جنوب میں شدید ژالہ باری اور بارشیں ، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
سرینگر/30مئی/سی این آئی// دوپہر کے بعد وادی میں ایک بار پھر موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور دیکھتے ہی دیکھتے مطلع ابرآلود ہوا اور شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیرمیں شدید ژالہ باری اور بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوااس دوران محکمہ موسمیات نے سوموار سے موسم بہتر رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں اگرچہ صبح سے ہی اچھی دھوپ کھلی تھی تاہم بعد دوپہر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں شدید بارشیں اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور دیکھتے ہی دیکھتے آسمان بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا اور سورج بھی غائب ہواجس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ۔ اس دوران شہر سرینگر ، بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ میں بادل گرجنے کے ساتھ ہی اچانک سخت ژالہ باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ڈورو،قاضی گنڈ اور دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دوپہر 2.30بجے ڈورو، قاضی گنڈ، اوردیگر مختلف علاقوں میں قریب 10منٹ تک شدید ژالہ باری ہوئی جس کے بعد شدید بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کاشت کاروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ادھر ضلع اننت نا گ میں بعد بعد دوپہر شدید بارشیں ہوئیں ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں بھی بعد دوپہر کئی علاقوں میں شدید ترین ژالہ باری ہوئی جس نے میوہ باغات کو کافی نقصان سے دوچار کیا ۔ دریں اثناء ضلع پلوامہ میں بھی شدید ترین بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے سوموار سے موسم خوشگوار رہنے کی پیشنگوئی ہے ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.