وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کا ایک سال مکمل ، کامیابیوں کی فہرست جاری
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کو سال کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا
سرینگر/30مئی: وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں دوسری معیاد کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی وزارت داخلہ نے اپنی کامیابیوں کی ایک فہرست جاری کی جس میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ کرتار پور صاحب راہداری کا افتتاح ، عسکریت پسندی کے خلافسخت کارروائی ، شمال مشرق پر توجہ مرکوز ، خواتین کی حفاظت ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات وغیر ہ بھی کامیابی میں شامل کر دئے گئے ہیں ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکز میں وزیر اعظم مودی کی سربراہی والی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے ۔ مسلسل دوسری مرتبہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی وزرات داخلہ نے اپنی کامیابی کی فہرست جاری کر دی جس میں جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹانے کو ایک تاریخی قدم قرار دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا جموں وکشمیر (تنظیم نو) ایکٹ ، 2019 ، جموں وکشمیر مقننہ کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے وسطی علاقوں میں تنظیم نو بنا دیا ، اور بغیر کسی قانون ساز کے یونین علاقہ لداخ ، باضابطہ طور پر 31 اکتوبر 2019 کو لاگو ہوا ،” اس کی بڑی کامیابی ہے ۔ جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ وزارت نے امرناتھ یاترا 2019 کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیااور گزشتہ سال 3,42,883 یاتریوں نے محفوظ درشن حاصل کیا ، جو 2018 کے مقابلے میں تقریبا 20 فیصد زیادہ ہے۔ایک اور کارنامہ جس کو حکومت نے اجاگر کیا ہے وہ ہے کرتار پور راہداری کا افتتاح۔مرکزی کابینہ نے 22 نومبر 2018 کو گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع کو پورے ملک اور پوری دنیا میں بڑے اور مناسب انداز میں منانے کے لئے ایک قرارداد منظور کی۔ ہندوستان نے 24 اکتوبر 2019 کو پاکستان کے ساتھ کرتار پور صاحب راہداری معاہدے پر دستخط کیے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ” اس کی ایک اور کامیابی ہے۔ جبکہ ایم ایچ اے نے کویوڈ۔19 سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed.