سرینگر/30مئی: عالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلائو کے بیچ دس حاملہ خواتین سمیت مزید 112افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2333تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں جاری لاک ڈائون کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ جبکہ ریڈ زون قراردئے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اسی دوران اسپتالوں سے مریضوں کی صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اور سنیچروار کے روز سکمز بمنہ سے مزید 14مریض صحتیابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ سنیچروار کے روز مزید 112مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ان مریضوں میں 10حاملہ خواتین بھی شامل ہے ۔ سنیچروار کے روز مزید 112مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 2333تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ادھر سکمز میڈیکل کالج بمنہ سرینگر سے مزید 14مریض صحتیابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.