وانپورہ کولگام میں مسلح تصادم آرائی ، دو حزب جنگجو جاں بحق
علاقے میں پُر تشدد جھڑپیں ، کئی نوجوان زخمی ، موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل
سرینگر/30مئی: جنوبی ضلع کولگام کے مضافات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جھڑپ میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ۔جبکہ جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے وامپورہ علاقے میں دو جنگجو ئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد پولیس ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جمعہ کی شام دیر گئے تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تھا جس کے بعد اندھیرا چھا جانے کے ساتھ ہی علاقے میں روشنی کے آلات نصب کرکے تلاشی آپریشن سنیچروار کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا اور جونہی سنیچروار کی اعلی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو علاقے میںاس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر پہلے گرینیڈ داغا جس کے بعد شدید گولی باری کی ۔علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران وہاں ایک مکان؎ محصور جنگجوئوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش میں گولیاں چلائیں جس کا فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا۔ذرائع کے مطابق اس موقعے پر نزدیک ہی مورچہ زن فورسز اہلکاروں نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا شروع ہوا ۔۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران فورسز نے رہائشی مکان میں آگ لگا دی گئی جبکہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے ساتھ ہی فورسز نے جھڑپ کے مقام سے دو جنگجو کی نعشیں بر آمد کی جن کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی تاہم ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھے ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ ادھر جھڑپ سے متعلق جاری بیان میں پولیس نے سنیچر کے روز کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنوبی ضلع کولگام میں دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔یہ فورسز آپریشن ضلع کے وامپورہ نامی گائوں میں عمل میں لایا گیا جہاں چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم ہوا۔ وامپورہ تصادم کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے’’وامپورہ کولگام میں جاری آپریشن کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے‘‘۔ مذکورہ ذرائع نے تاہم جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ اسی دوران علاقے میں دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھلتے ہی نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں کوئی نوجوان زخمی بھی ہو گئے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع کولگام میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.