جمعتہ المبارک تااتوارشام کشمیروادی میں مطلع ابروآلود؛کہیں کہیں ہلکی بارشوں،تیز ہواؤں اورژالہ باری کاامکان
جون تااگست گرمی کی شدت کااندازہ لگانا قبل ازوقت:ڈاکٹر مختار
سری نگر:۸۲،مئی: سری نگرشہرسمیت پوری وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت اوردرجہ حرارت میں اضافہ ہواہے،جس وجہ سے لاک ڈاؤن کے چلتے گھروں تک محدودلوگ پانی اوردیگرٹھنڈی مشروبات کازیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ چھوٹے بچے والدین کوجیسے تیسے ’آئیس کریم‘لانے پرمجبور کرتے ہیں۔سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے ایک ذمہ دار افسراورماہرموسمیات ڈاکٹر مختار نے بتایاکہ منگل کے روز سری نگرمیں دن کادرجہ حرارت31.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ ہوا۔انہوں نے بتایاکہ بدھ کے روز بھی درجہ حرارت 31ڈگری سیلشیس سے زیادہ رہا۔تاہم ڈاکٹر مختار کاکہناتھاکہ جمعرات کوگرمی کی شدت میں کچھ ڈگری تک کمی آنے کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ 29سے31مئی تک مطلع ابروآلود رہے گا،اورجموں وکشمیرمیں کئی مقامات پر بونداباندھی کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ اس دوران گرج چمک کیساتھ کچھ علاقوں میں ژالہ باری اورتیز ہوائیں چلنے کاامکان بھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماہرموسمیات ڈاکٹر مختار کاکہناتھاکہ ابھی یہ کہناقبل ازوقت ہے کہ جون تااگست کشمیرمیں گرمی کی کیاشدت ہوگی اوردرجہ حرارت کیارہے گا۔ ایک اورسوال کے جواب میں محکمہ موسمیات سری نگرکے ذمہ دارافسرڈاکٹرمختار کاکہناتھاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیات میں کافی سدھار آیاہے،تاہم انہوں نے دہلی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ گرمی کی شدت میں کمی آئیگی کہ نہیں،اسبارے میں کچھ بھی نہیں کہاجاسکتا ہے۔انہوں نے تاہم کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوا کے معیارAir-Qualityاورآب وہوا میں کافی بہتری آئی ہے کیونکہ فیکٹریاں،کارخانے،صنعتی یونٹ بندپڑے ہیں اورٹرانسپورٹ بھی بند ہے،جس وجہ سے ہوامیں کاربن ڈائے آکسائیڈ کم ہوا ہے۔اُدھر لوگوں نے کہاکہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعدگھروں میں محصور بچے اُنھیں سخت تنگ کرتے ہیں۔کئی لوگوں نے بتایاکہ گرمی اورسورج کی تپش بڑھ جانے کے بعدبچے کہیں سے بھی آئیس کریم اور ٹھنڈی مشروبات لانے پرمجبورکرتے ہیں۔
Comments are closed.