سری نگر:۸۲،مئی: گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگرکے نوڈل افسربرائے کووڈ 19ڈاکٹر محمدسلیم خان کہتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں مثبت معاملات میں اضافہ ہوناکوئی پریشان کن معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ تعداداس لئے بڑھ گئی ہے کیونکہ جہاں کچھ ہفتے قبل تک 500کے لگ بھگ نمونوں کی جانچ عمل میں لائی جاتی ہے،وہیں اب روزانہ یا چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم3000نمونوں کاٹیسٹ 6مخصوص لیبارٹریوں میں کیاجاتا ہے۔ڈاکٹر سلیم خان کاایک نجی نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے مزیدکہناتھاکہ حالیہ دنوں میں جن سینکڑوں افرادکے تشخیصی رپورٹ مثبت آئے ہیں،وہ وہی لوگ ہیں جوحالیہ دنوں کے دوران بیرون ریاستوں سے ریل گاڑی،گاڑیوں یاپھرہوائی جہازوں کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں،اسلئے کشمیریاجموں میں ’کیمونٹی ٹرانسمیشن‘جیسی کوئی صورتحال یامعاملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوسماجی دوری اوردیگرلازمی احتیاطی اقدامات پرعمل کرناچاہئے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سلیم خان نے کہاکہ نمونوں کی رپورٹ آنے میں بعض اوقات اس بناء پردیری لگ جاتی ہے،کیونکہ نمونوں کوجانچ کیلئے جموں وکشمیرمیں قائم 6مخصوص یامنظورشدہ لیبارٹریوں میں بھیجاجاتاہے جبکہ کچھ نمونے ٹیسٹ کیلئے دہلی بھی بھیجے جاتے ہیں تاکہ یہاں قائم خصوصی لیبارٹریوں پردباؤ نہ بڑھ جائے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.