باہرنہ جانے کی حتی الامکان کوشش کریں،سامان گھرہی منگوائیں؛ کووِڈ19کی علامات نہ چھپائیں

جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں:حکومت کی اپیل

سری نگر:۷۲،مئی: جموں وکشمیرکی حکومت نے کہاہے کہ جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں عوام کو بحفاظت رہنے کی صلاح دی جاتی ہے اور اگر کسی کو ضرورتاً عام استعمال کی چیزوں یا ادویات کی خریداری کیلئے باہر جانا پڑے تو اُنہیں ۱) ہمیشہ ماسک پہننا چاہئے۔ ہوم ڈیلوری کے آپشن کو بروئے کار لانے کی حتی الامکان کوشش کی جانی چاہئے۔چند مقامات تک جانے تک ہی ترجیح دی جانی چاہئے۔ دوسروں سے کم از کم دو میٹر کی دوری بنائے رکھنا یقینی بنانا چاہیے۔آنکھ، منھ اور ناک اور ہاتھ لگانے سے احتراز کیا جانا چاہئے۔ باہر جانے اور واپس آنے کے بعد اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے اچھی دھونا یقینی بنانا چاہئے۔ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔دریں اثنا جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ایڈ وائرزی کے مطابق تما م طرح کی سماجی، مذہبی اور دیگر اِجتماعات پر پابندی عائد ہے۔دریں اثناء لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 (جموں کشمیر کیلئے)،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 (صوبہ جموں)، 0194-2440283 اور 0194-2430581 (صوبہ کشمیر) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

Comments are closed.