رام بن حادثے میں صفا کدل کے شہری کی ہلاکت سے راتھر کنبے کے خواب بکھر گئے

شادی سے کچھ دن قبل ہی دلہن کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا گیا ، خوشی ماتم میں تبدیل

سرینگر/22مئی : رام بن حادثے میں سرینگر کے شہری کی موت نے صفا کدل کے راتھر خاندان کے تمام خوابوں کو بکھر دیا کیونکہ بیٹی کی شادی سے کچھ ہی دن قبل اس کے باپ کا سایہ سر سے اٹھا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق شب قدر کی مقدس رات کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک ایک المناک حادثہ میں سرینگر کے صفا کدل سے تعلق رکھنے والا شہر ی لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ نظیر احمد راتھر ساکنہ نو پورہ صفاکدل اس وقت موت کی آغوش میں چلا گیا جب وہ رام بن کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا اور خونی نالہ میں گر کر اس کی موت واقع ہوئی ۔ نظیر احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ حیدرآباد سے گھر روانہ ہو رہا تھا اور گھر پہنچنے سے قبل ہی وہ حادثے کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ مہلوک نظیر احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے خاندان میں ان کی بیوی ، چار جواں سالہ بیٹیاں او ر ایک بیٹا ہے جبکہ عید کے کچھ ہی دنوں بعد ہی ان کی بیٹی کی شادی ہونے والی تھی ۔ نظیر احمد کے ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاندان کی تمام خوشی آنسوؤں اور پسپائیوں میں بدل گئی کیونکہ نظیر احمد کی موت کی وجہ سے کنبے کے تمام خواب بکھر گئے۔ انہوں نے بتایا ، "نذیر اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے گھر آر ہے تھے۔

Comments are closed.