وین پانپور میں ٹپر لڑھک جانے سے ڈرائیور کی موت؛ڈورو اننت ناگ میں نوجوان نے خود کو پھانسی دیکر زندگی کا خاتمہ کر دیا

سرینگر/22مئی: جنوبی قصبہ پانپور کے وین علاقے میں ٹپر لڑھک جانے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوئی جبکہ ڈورو اننت ناگ میں 26سالہ نوجوان نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق پانپور کے وین علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹپر زیر نمبر JK01AL-5859جس میں بولڈ ر موجود تھے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میںجاگرا ۔ عین شاہدین کے مطابق ٹپر کے لڑھک جانے کے ساتھ ہی ڈرائیور عبد الغنی ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکنہ لسجن بائی پاس سرینگر شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو اگرچہ اسپتا ل پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی جنہوں نے ڈرائیور کی نعش کو ضروری لوازمات کیلئے اپنی تحویل میں لیا جبکہ بعد میں آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کی گئی ۔ ادھر اننت ناگ کے ڈوروں علاقے میں جمعہ کیء روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 26سالہ نوجوان نے اپنے گھر کے اندر خود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اگرچہ افراد خانہ نے مذکورہ نوجوان کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.