شہر سرینگر میں گزشتہ تین روز زسے موبائیل انٹر نیٹ خدمات کی معطلی؛لاک ڈائون میں مریضوں اور آئن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا

سرینگر /21مئی : نوا کدل سرینگر میں جھڑپ میں حزب ضلع کمانڈر سمیت دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے باعث شہر سرینگر میں مسلسل تیسرے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل رہی ۔ادھر انٹر نیٹ خدمات کی مسلسل معطلی کے نتیجے میں صارفین میں تشویش کی لہر ہائی جا رہی ہے جبکہ مریضوں کے علاوہ طلبہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔سی این آئی کے مطابق منگل کے روز کنہ مزار نوا کدل سرینگر میں مسلح تصادم آرائی شروع ہونے کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں موبائیل کالنگ خدمات اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔ شہر سرینگر میں اگرچہ منگل کی شام دیر گئے موبائل کالنگ سہولیات بحال کئی گئی تاہم شہر سرینگر جمعرات کو تیسرے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل رہی جس کے نتیجے میںصارفین میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ انٹر نیٹ خدمات کی مسلسل معطلی کے نتیجے میں آئن لائن ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ طلبہ کی آن لائن پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے اور لاک ڈائون کے دوران گھروں میں ان کی آن لائن پڑھائی متاثر ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ان کا تعلیمی کرئیر بھی دائو پر لگا چکا ہے ۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ انٹر نیٹ خدمات کی بحالی جلد از جلد یقینی بنائی جائے ۔

Comments are closed.