جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کو کافی تشویش

کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش پاکستان کیلئے نا قابل قبول / عمران خان

سرینگر /21مئی / سی این آئی / کشمیر میں جاری فوج کی کارورائیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں پر ہو رہے مظالم کو جلد از جلد بند کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال پر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت مختلف قسم کی کارروئیاں انجام دینے میں مصروف ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان نے اپنی ایک ٹویٹ میںکشمیر کی موجود صورتحال پر کافی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مران خان نے ایک ٹویٹ میں پھر کہا کہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی طرف سے مختلف کارروائیا ں انجام دے رہا ہے جس کے امکانات واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج نے سرینگر میں پندرہ مکانوں کو نظر آتش کر دیا جبکہ کشمیریوں پر مظالم جاری ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار اپنی بالا دستی قائم کرنے کیلئے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے جو پاکستان کیلئے کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت پر واضح کر دینا چاہتے کہ کشمیریوں پر ہو رہے مظالم کو جلد از جلد بند کر دیا جائے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی مبنی برحق حق جد و جہد کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا ۔

Comments are closed.