سرینگر /21مئی : لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بیچ پاکستان نے رواں ہفتے میں تیسر ے بھی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے ایک اعلی سفارتکار کو آج دفتر خارجہ طلب کیاگیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے بیچ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا ہے ۔ایک بیان میں پاکستان کے دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارتی فوج کی اندھادھند اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کے ساتھ شہری آبادی کو مسلسل بھاری توپ خانے، مارٹر گولوں اور خود کارہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بیچ پاکستان نے رواں ہفتے میں تیسر ے بھی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے ایک اعلی سفارتکار کو آج دفتر خارجہ طلب کیاگیا اور انہیں واضح ہدایت دی گئی کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے گولی باری کا سلسلہ بند ہونا چاہئے بصورت دیگر پاکستان بھی معقول جواب دینے کا حق رکھتا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.