گاندربل کے بعد پلوا مہ میں پولیس و فورسز کی مشترکہ پارٹی پر دن دھاڑے جنگجو ئوں کا حملہ

ایک پولیس اہلکار ہلاک ، دوسرا شدید زخمی ، حملے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن ، کوئی گرفتار نہیں

سرینگر /21مئی : پاندچھ گاندربل کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ کے پرژھو علاقے میں پولیس و سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر جنگجو ئوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس ہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ حملے کے فورا بعد پولیس و فورسز نے پورے علاقے کا محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیا ں عمل میں لائی تاہم کسی کے گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں اچانک تیزی کے بیچ جمعرات کو جنوبی ضلع پلوامہ کے پرژھو علاقے میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے علاقے میں موجود ہ پولیس و سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر دن دھا ڑے حملہ کرکے شدید فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق مسلح جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں علاقے میں لوگ سہم کر رہ گئے اور لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی فائرنگ کے ساتھ ہی فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی تاہم جنگجو جائے واردات سے فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی پولیس و فورسز کی اضافی کمک علاقے میں نمودار ہوئی جنہوں نے خون میں لت پت دو پولیس اہلکاروں کو پایا ااور انہیں علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ پہنچا دیا جہاں ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت انوپ سنگھ کے بطور ہوئی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے اہلکاروں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ضلع اسپتال پلوامہ میں تعینات ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اہلکار کی راستے میں ہی موت ہوئی تھی جبکہ دوسرے کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار از جاں ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی ٹلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے اور بدھ کی شام دیر گئے پانچھ گاندربل میں جنگجوئوںنے بی ایس ایف پارٹی پر حملہ کیا تھا جس دوران دو بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ جنگجو ئوں ان کی رائفلیں بھی اڑا کر فرار ہو گئے تھے ۔

Comments are closed.