مرکزی سرکار کی جانب سے ایک غیر معمولی فیصلہ؛جموں کشمیر اور لداخ میں تعینات 15آئی ٹی بی پی کمپنیوں کو واپس بلانے کا اعلان

سرینگر /21مئی : مرکزی سرکار نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت جموں کشمیر اور لداخ سے انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 15 کمپنیوں کو واپس بلانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کے ساتھ ہی مرکزی سرکار نے جموں کشمیر اور لداخ میں تعینات آئی ٹی بی پی کی 15کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ 15 یونٹوں میں سے 1500 سے زیادہ اہلکار شامل ہیں ، 8 کو کشمیر کے علاقے سے ، تین جموں سے اور چار لداخ سے نکالے جا رہے ہیں۔وزارت داخلہ کے حکم کے تحت گذشتہ ہفتے سی اے پی ایف سے تعلق رکھنے والی دس سی اے پی ایف کمپنیوں ، تین سی آئی ایس ایف سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور آئی ٹی بی پی کے علاوہ ، سی آر پی ایف اور ساشاسترا سیما بال (ایس ایس بی) کی طرف سے دو ہرایک کمپنیوں کے انخلا کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی کئی سو اضافی کمپنیوں کو جموں و کشمیر پہنچایا گیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل پہلے ہی یک سو کمپنیاں پہلے ہی منتقل کردی گئیں ہیں۔

Comments are closed.