سوشل میڈیا پر ہتھیاروں سمیت تصاویر وائرل ہونے کے محض کچھ گھنٹوں بعد
گجر پتی لولاب جنگلات سے تین نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار / پولیس کا دعویٰ
سرینگر /21مئی : جموں کشمیر پولیس نے سرحدی قصبہ لولاب سے تین نوجوانوں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بندوقوں سمیت وائرل ہو گئی تھی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق محض 24گھنٹو ں قبل لالپورہ لولاب کے تین نوجوانوں کے بندوق کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد فوج و فورسز اور پولیس نے خصوصی کارورائی کے دوران تینوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق تینوں نوجوانوں کی گرفتاری گجر پتی جنگلات سے عمل میں لائی گئی ۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گجر پتی جنگلات میں تینوں نوجوانوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے علاقے میں تلاشی کارورائی عمل میں لائی جس دوران تینوں نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں مختصر گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم تینوں نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کا تعلق شالہ گنڈ لالپورہ لولاب سے ہیں ۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور تینوں سے تفتیش جاری ہے ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.