سرینگر /20 مئی : کولگام پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران لکڑی اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور پر اسمگل کی گئی لکڑی ضبط کر لی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق کولگام پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ چمر نامی گائوں میں محمد اقبال نائیک اور مشتاق احمد نائیک نے گھر میں بھاری مقدار میں جنگل سے غیر قانونی طور پر اسمگل کی گئی لکڑی چھپائی ہے جس کے بعد ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او ڈی ایچ پورہ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جس دوران انہوں نے تلاشی کارورائی کے دوران مکان سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ لکڑی بر آمد کر لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے لکڑی پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ پہنچائی جبکہ اس موقعہ پر محمد اقبال نائیک ولد غلام محمد نائیک کی گرفتاری عمل میںلائی اور اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات سے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ لکڑی ضبط کر لی گئی ہے جبکہ اسمگلر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.