جنید صحرائی سرینگر میںنوجوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کرنے اور فورسز پر حملے کرانے میں سرگر م تھا /دلباغ سنگھ

وسطی کشمیر میں محض 14جنگجو سرگرم ، امسال ابھی تک 73جنگجو از جاں ، 95 جنگجو اور ان کے معاون گرفتار

سرینگر /19مئی: نوا کدل سرینگر جھڑپ میں حزب ڈویژنل کمانڈر جنید صحرائی اورا س کے ساتھ ہی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ نے کہا کہ دونوں سرینگر میںنوجوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کرنے اور فورسز پرگرینیڈ حملے کرانے کا کام کر رہے تھے ۔ سی این آئی کے مطابق نوا کدل جھڑپ کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کیا کہ سرینگر کے نوا کدال کے علاقے میں حزب کمانڈر اورا س کے ساتھی کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد ہی سوموار کی شام کو آپریشن شروع کیا گیا تھا اور منگل کی صبح تک چلنے والے اس آپریشن میں ، حزب المجاہدین کے وسطی کشمیر کے ڈویڑنل کمانڈر جنید صحرائی کو ہلاک کردیا گیا۔

 

انہوں نے کہا ، "صحرائی کو وسطی کشمیر کے علاقوں کی سربراہی کا کام سونپا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحرائی کے ساتھ اس کا ساتھی طارق احمد جو ضلع پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے بھی جاں بحق ہو گیا اور دونوں کو سرینگر میں نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں راغب کرنے اور دستی بم پھینکنے کا کام سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ، "صحرائی نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں عسکریت پسندی کی طرف راغب کرتے تھے اور اس کا ساتھی طارق پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سرگرم تھا۔ڈی جی پی نے بتایا کہ نوا کدال آپریشن ایک صاف ستھرا تھا کیونکہ صرف ایک رہائشی مکان میں آگ لگی تھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت سب سے پہلے ہم نے لوگوں کے تحفظ کا خیال کرکے انہیںصیح سلامت باہر نکلا جس کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا اورا س آپریشن میں ، فورس کے دو اہلکار ، ایک CRPF اور دوسرا J & KP کے ایس جی زخمی ہوئے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سر ینگر میں کتنے عسکریت پسند سرگرم ہیں پولیس سربراہ نے کہا کہ پورے وسطی کشمیر میں ، محض 14 جنگجو سرگرم ہے اور یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ .انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 240 سے زیادہ عسکریت پسند سرگرم نہیں ہیں ،” انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال اب تک 73 عسکریت پسند مارے گئے اور 95 عسکریت پسند اور ان کے ساتھی گرفتار ہوئے۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.