کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 15 جون

منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے گیر ہچی علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ بازار کی ایک پارٹی نے گیر ہچی علاقے میں ناکہ لگا دیا اور چیکنگ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران زنگلی سے ایک مشکوک شخص جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، کو پکڑ لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت ارشاد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن سوگام کپوارہ کے طور پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کپوارہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Comments are closed.