کشتوارمیں این آئی اے کی خصوصی کارورائی;آر ایس ایس لیڈر کی ہلاکت میں مبینہ طور ملوث حزب جنگجو گرفتار

سرینگر /20 مئی : جمو ں کے کشتواڑ علاقے میں آر ایس ایس کارکن کی ہلاکت میں ملوث حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجو کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے گرفتار کر لیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کی شام دیر گئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور آر ایس ایس عہدیدار اور اس کے حفاظتی اہلکار کو ہلاک کرنے میں ملوث ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے جنگجو کی شناخت رستم علی کے بطور ہوئی اور ان کے کا نام این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل تھا جو ادارے نے آر ایس ایس عہدیدار کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں پیش کر رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے گذشتہ رات ایک چھاپہ مار کر مذکورہ جنگجو کو ضلع کے ہنجالا علاقے سے گرفتار کرلیا۔آر ایس ایس عہدیدار چندر کانت شرما کو اپنے حفاظتی اہلکار سمیت گذشتہ برس ماہ اپریل میں ایک حملے کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ این آئی اے کی خصوصی ٹیم نے منگل کی شام ایک کارورائی کے دوران حزب جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کو اپنی تحویل میںلیا ۔

Comments are closed.