کوکر ناگ میں غرقآب ہوئے نوعمر کی نعش برآمد؛ہلر کوکرناگ میں ایک پُر اسرار دھماکے میں ایک غیر مزدور زخمی

سرینگر/18مئی: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گذشتہ شام ایک کم عمر لڑکا ایک نہر میں ڈوب گیا تھا جس کے بعد فوری طور پر غرقآب ہوئے لڑکے کی نعش کو باہر نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی تاہم کافی مشقت کے بعد نعش کو کئی گھنٹوں بعد پانی سے باہر نکالا گیا ۔ادھرکوکر ناگ کے نالہ برنگی سے مزدور پتھر نکالنے کے دوران ایک پُر اسرار دھماکے سے زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک 14سالہ لڑکا عاقب احمد شیخ ولد فیاض احدم شیخ ساکنہ ارکمو کوکرناگ نزدیکی نالہ میں نہانے کے دوران قریب شام 6بجے پانی میں ڈوب گیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے واردات پر پہنچے جہاں پر انہوں نے لڑکی کی نعش کو پانی سے نکالنے کیلئے اقدامات اُٹھائے اور کافی مشقت کے بعد نعش کو پانی سے باہر نکالا گیا اور ضروری لوازمات کے بعد آخری رسومات کیلئے نعش کو اہلخانہ کے سپرد کی گی۔اس واقع پر علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگوںنے اس واقع پر افسوس کااظہار کیا ۔ دریں اثناء کوکر ناگ کے نالہ برنگی سے مزدور پتھر نکالنے کے دوران ایک پُر اسرار دھماکے سے زخمی ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہلر برنگی نالہ میں دیگر مزدوروں کے ساتھ ساتھ فیضان احمد بابا ولد محمد اکبر ساکنہ ہلر نالہ سے پتھر نکالے میں مصروف تھا جس دوران وہاں اچانک ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے مذکورہ شخص زخمی ہوا جس کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.