سرینگر/18مئی: جسمانی طور ناخیز افراد کی انجمن جموں و کشمیر ہینڈی کپیڈایسوی ایشن کے صدر عبدالریشد بٹ نے بیواوں،یتیموں اورجسمانی طور ناخیز افراد کو عید کے اس مقدس موقعہ پر بھی فراہم کی جانے والی امداد سے محروم رکھنے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کمزور طبقے کو راحت پہچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینک کھاتوں میں کچھ غلطیوں کی وجہ سے بہت سارے ایسے بھی ہے جو گزشتہ سال سے وظیفہ سے محروم ہے اور مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کا بھی جلد از جلد ازالہ کیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے عید کے اس مقدس موقعے پر بھی جسمانی طور ناخیز افراد ،بیوائوں اور یتیموں کو فراہم کی جانی والی امداد سے محروم رکھنے پر جموں و کشمیر ہینڈی کیپیڈ ایسوی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے انتظامیہ کے خلاف زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے اس موقعہ پر امداد فراہم نہ کرنے کی وجہ سے جسمانی طور ناخیزافراد ،بیوائوں اور یتیم زبردست مشکلات کے شکار ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں جسمانی طور نا خیز افراد محکمہ سوشل ویلفئر کے دفاتروں کا طواف کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں قائم محکمہ کے دفاتر وں میں تعینات ملازمین قوانین و ضوابط کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں اور جسمانی طور ناخیز افراد کو نظر انداز کرکے منظور نظر افراد کے حق میں وظیفہ فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں جسمانی طور ناخیز افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ بٹ نے کہا کہ اگرچہ محکمہ نے سیکرٹریٹ سے ہی مستحق افراد کے اکاوئنٹ نمبروں میں جمع کیا جائے گا تاہم آج تک کسی کے کھاتے میں کوئی بھی پیسہ جمع نہیں ہوا ہے ۔کیونکہ کچھ مستحقین کے بینک کھاتوں میں غلطیاں ہوئی ہے جن کو ٹھیک نہیںکرایا گیا جس کے نتیجے میں وہ گزشتہ ایک سال سے وظیفہ کے انتظار میں ہے تاہم ابھی تک وہ بھی وظیفہ کیلئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کمزور طبقے کو راحت پہچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.