سرینگر/18مئی: غیر قانونی تعمیرات کو مہندم کرنے کے خلاف مہم بحال کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ٹیم کے ہمراہ پانپور علاقے میں کاہچرائی زمین پر تعمیر کئے گئے 12غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ۔ ادھرانہدامی کارروائی کے دوران ڈرون کی خدمات بھی حاصل کی گئی ۔ اسی دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے واضح کر دیا کہ لاک ڈائون کے دوران کسی کو بھی غیر قانونی تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع انتظامیہ پلوامہ نے غیر قانونی تجاوزا ت کے خلاف مہم دوبارہ شروع کر دی ہے اور سوموار کو پانپور کے تل باغ علاقے میں کاہچرائی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے 12ڈھانچوں کو منہدم کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی موجودگی میں ایک ایک ٹیم نے پانپور میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرد یا جو غیر قانونی طور پر کاہچرائی زمین پر تعمیر کئے گئے تھے ۔ اس موقعہ پر ڈرون کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ۔ ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ راگھو لنگر نے واضح کر دیا کہ ضلع میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف قانونی کارورائی کی جائے گی ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.