سرینگر/18مئی: مہارشٹرا میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے جموں کشمیر سے 10سی اے پی ایف کمپنیوں کو ہٹاکر انہیں مہارشٹرا میںتعینات کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مہارشٹرا میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس نے قہر بپا کر دیا ہے اور اس وبائی بیماری سے ملک کے دیگر حصوں سے مہارشٹرا ہی متاثر ہو گیا ہے ۔ ادھر اس وبائی بیماری پر قابو پانے کیلئے مہارشٹرا سرکار کی جانب سے مطالبے کے بعد حالات کو قابو کرنے کیلئے وہاں سنیٹرل آرمڈ پولیس فورسز کو تعینات کر دیا ہے جبکہ مرکزی سرکار نے ممبئی اور پونہ میں حالات کو قابو میںکرنے کیلئے سنیٹرل آر مڈ پولیس فورسز کی تعیناتی کو ہری جھنڈی دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکز ی وزرات داخلہ نے جموں کشمیر میں تعینات دس سی اے پی ایف کمپنیوں کی تعیناتی ہٹاکر انہیں ممبئی اور مہارشٹرا کے علاقوں میں تعینات کر دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میں جموںکشمیر سے دس سنیٹرل آرمڈ پولیس فورسز کمپنیوں کو ہٹاکر انہیں مہارشٹرا میں تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے جس کے بعد ان کمپنیوں کو مہارشٹرا کے مختلف شہروں میں تعینات کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.