بانڈی پورہ میں جنگلات ملازم اور شوپیان میں ایمبولنس ڈرائیور کی فورسز کے ہاتھوں مارپیٹ
دونوں اسپتال علاج کیلئے منتقل ، ڈرائیور کی مار پیٹ کے خلاف احتجاج کے بعد تحقیقات کا حکم صادر
سرینگر/18مئی: لاک ڈائون کے چلتے بانڈی پورہ میں جنگلات آفیسر اور شوپیان میں ایمبولنس ڈرائیور کی پولیس و فورسز اہلکاروں نے شدید زد کوب کیا ۔ ادھر شوپیان میں ایمبولنس ڈرائیور کے مار پیٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطاق بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں جموں کشمیر پولیس اہلکاروں نے ایک جنگلات ملازمین کا زدکوب کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محکمہ جنگلات کے فارسٹ پرو ٹیکیشن افسر فیاض احمد گنائی ولد وعبد الغنی گنائی ساکنہ کلوسہ بانڈی پورہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا جس دوران کلوسہ پل کے نزدیک اس کو پولیس اہلکاروں نے روک دیا ۔ جس دوران ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل فارسٹ افسر کچھ وضاحت کرتا تو پولیس اہلکاروں نے ان کی شدید مارپیٹ کی اور بنا کچھ سنے اور پوچھے اس کو زد کوب کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فارسٹ افسر کی شدید مارپیٹ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگلات ملازم کے ٹانگ اور بازوں میں چوٹ آئی تھی ۔ ادھر جنوبی ضلع شوپیان میں پولیس اہلکاروں نے ایمبولنس ڈرائیور کی ہڑی پسلی ایک کر دی ۔ بتا یا جاتا ہے کہ ضلع اسپتال شوپیان سے وابستہ ایک ایمبولنس ڈرائیور کی پلوامہ میں پولیس اہلکاروں نے مار پیٹ کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایمبولنس ڈرائیور مریض کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے گیا تھا جس دوران پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو روک کر اس کی بلا جواز مار پیٹ کی ۔ ادھر ایمبولنس ڈرائیور کی مار پیٹ کے خلاف شوپیان میں دیگر ایمبولنس ڈرائیوان نے زور دار احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ملوثین کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے ۔جس کے انتظامیہ نے اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں ۔
Comments are closed.