کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے والوں کو خراج تحسین؛بھارت میں 211 گلوکاروں کا مشترکہ گایا ہوا گاناریلیز

سرینگر/17مئی : وبائی بیماری کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بھارت میں معروف گلوکارہ آشا بھوسلے سمیت 211 گلوکاروں کا گایا ہوا گانا ’’جائتو جائتو بھارتم، واسودیو کٹمبکم‘‘ریلیز کیا گیا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ وبائی بیماری میںکام فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھارت میں 211 گلوکاروں کا مشترکہ گایا ہوا گاناریلیزہو گیا ہے ۔گانے میں مشکل وقت میں اتحاد کا درس دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مصروف لوگوں کو خراج بھی پیش کیا گیا ہے۔اس گانا کی پروڈیوسر انڈین سنگرز رائٹز ایسو سی ایشن ہے۔ جو گلوکاروں کی ملکی تنظیم ہے۔آشا بھوسلے نے بتایا کہ ‘میں نے اپنی حکومت سے یہ التجا کی کہ میں ضرورت کے وقت قوم کی کس طرح مدد کرسکتی ہوں۔ چونکہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے، لہذا مجھے صحیح طریقے سے گھر میں رہنے اور محفوظ رہنے کو کہا گیا تھا۔ گھر بیٹھے مجھے بھی بے چینی محسوس ہوئی’۔القمرآن لائن کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ ‘میں نے محسوس کیا کہ ہمیں قوم کو بیدار رکھنے نیز انہیں تفریح فراہم کرنے کے لئے کوئی گانا گانا چاہئے۔ اسی لیے ایک گانے کے لئے متعدد گلوکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کیا’۔مانیٹرنگ کے مطابق یہ گانا 14 مختلف زبانوں میں ہے اور آشا بھوسلے نے اسے سنسکرت میں گایا ہے۔

Comments are closed.