ریاض نائیکو کی ہلاکت ، وادی کشمیر میں چوتھے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل

پلوامہ کو چھوڑکر دیگر اضلاع میں کالنگ سروس بحال ، صارفین خاص کر مریضوں کو مشکلات

سرینگر /09مئی: بیگ پورہ اونتی پورہ میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میںمسلسل چوتھے روز بھی بند رہی ۔ جبکہ جمعہ کی شام ضلع پلوامہ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میں موبائیل کالنگ سہولیات بحال ہوئی ۔ انٹر نیٹ کی دستیابی کے باعث جہاں آن لائن درس و تدریس متاثر ہو گیا وہیں پلوامہ میں کالنگ سہولیات بند رہنے کے نتیجے میں صارفین کو کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا ۔ سی این آئی کے مطابق بیگ پورہ اونتی پورہ میں حزب کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے ساتھ ہی پورے وادی کشمیر میں موبائیل کالنگ اور انٹر نیٹ خدمات بند کی گئی ۔ تین روز کے بعد اگرچہ جمعہ کی رات دیر گئے پلوامہ ضلع کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میں موبائیل کالنگ سہولیات بحال کی گئی تاہم انٹر نیٹ پر پابندی ہنوز جاری ہے ۔ البتہ بی ایس این ایل کی براڈ برینڈ سروس معمول کی طرح کا م کر رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند رہنے سے سب سے زیا دہ پر یشا نی صحا فیوں کو اٹھا نی پڑ رہی ہے وہیں عام لو گ کوویڈ19 کے احتیا ط اور سرکار ی گا ئیڈ لائنز سے استفادہ اٹھا نے سے قاصر رہتے ہیں۔ مواصلاتی رابطہ منقطع رہنے کے باعث جہاں عام صارفین پریشان ہو گئے ہیں وہیں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے انتظامیہ نے ہسپتالوں میں الیکٹیو سرجریز اور او پی ڈی بند کر دئے ہیں جس سے غیر کوروناوائرس بیماروں کا علاج بھی متاثر ہوگیا ہے۔بیشتر ڈاکٹروں نے بیماروں کیلئے آن لائن یا فون کے ذریعے علاج اور مشورہ دینے کا عمل شروع کیا تھا اور لاک ڈاون کے دوران یہ سلسلہ جاری تھا۔انٹرنیٹ کو بند کرنے کی کے بعد طلبا بھی آن لائن پڑھائی سے محروم ہوگئے ہیں۔لاک ڈاون کے دوران انتظامیہ نے تدریسی عملے کو طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کے احکامات صادر کیے تھے تاکہ طلبا کی تعلیم زیادہ متاثر نہ ہو، لیکن مواصلاتی نظام پر پابندی سے یہ سلسلہ بھی اب ختم ہو گیا ہے.

Comments are closed.