لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بڑھتے واقعات پر قابل تشویش

عسکریت کے خلاف کارروائیاں جاری ، امسال اعلیٰ کمانڈروں سمیت 64جنگجو ہلاک / وزیر مملکت

سرینگر /09مئی: لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امورداخلہ کے وزیر داخلہ مملکت جی کیشن ریڈی نے کہا ے کہ سیکورٹی فورسز جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو کافی کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور حالیہ میں اعلیٰ کمانڈر بھی ہلاک کر دیا گیا ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے امورداخلہ کے وزیر داخلہ مملکت نے کہا کہ وادی کشمیر میںحالیہ واقعات کے تناظر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ دنوں میں دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویش کے قابل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دراندازی کا مقصد یہ ہے کہ وادی کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو درہم برہم کیا جائے لیکن سیکورٹی فورسز حالات کو بنائے رکھنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔مرکزی امور داخلہ کے ویر مملکت نے کہا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں جموں وکشمیر میں چوکسی برتی جارہی ہے اور سیکورٹی ایجنسیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر وقت متحرک اور چوکس رہیں جبکہ جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح الرٹ پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ وادی کشمیر امن کی صورتحال قائم ہورہی ہے لیکن سرحد پار کے عناصر سے خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار اس کو شش میں ہیں کہ حالات خراب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دراندازوں کو بھارتی علاقے میں داخل کرنے کیلئے سرحد پار سے ہی ہر طرح کی مدد مل رہی ہے ۔ریڈی نے واضح کیا کہ سرحد پار عناصر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں کو حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ا نہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کے خلاف وادی کشمیر میں کامیاب آپریشن جاری ہے اور امسال وادی کشمیر میں کامیاب آپریشوں کے دوران اعلیٰ کمانڈوروں سمیت 64جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میںجنگجوئوں مخالف آپریشن جاری رہیں گے اور جموں کشمیر سے آخری جنگجوئوں کی ہلاکت تک آپریشن جاری و ساری رہیں گے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.