قاضی گنڈ کے مضافات میں آوارہ کتوں کی ہڑبو نگ درجنوں افراد شدید زخمی

کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس،حکام خاموش تماشائی

سرینگر/8مئی : جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس کی لہر پیدا پیدا ہو گئی ہے جبکہ گزشہ دنوں کے دوران قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں نے درجنوں افراد کو نشانہ بنا کر ن کو شدید زخمی کر دیا جبکہ مونسپل حکام کا علاقے میں کوئی نا م و نشان تک نہیں ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمایندے نے قاضی گنڈ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کے مختلف علاقوں جن میں کنڈ ،چرٹ ،قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقے قابل ذکر ہیں میں آوارہ کتوں کی ہڑ بونگ سے لوگوں میں زبردست تشویش کی لہر پائی جار ہی ہے جبکہ پچھلے دو دنوں کے دوران علاقے میں آوارہ کتوں نے درجنوں افراد پر حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔نمائندے کے مطابق لوگوں کو کہنا ہے کہ ان علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی بنیادی وجہ ہے یہ ہیں کہ باہر سے لائے جانے والے مال مویشویوں میں درجنوں کی تعداد میں گاڑیوں میں ہی ازجان ہوتے ہیں اور ان لقمہ اجل ہوئے مویشویوں کو قاضی گند کے باغات میں پھنکا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کتوں کی آبادی میں ا ضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ا ب ان کتوں نے عام لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے ۔نمائندے کے مطابق لوگوں کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے علاقوں میں زبردست تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور ا ن علاقوں میں چھوٹے بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے ۔نمائندے کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ مونسپل حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے ان علاقوں میں لو گ مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.