ریاض نائیکو کی ہلاکت ، جنوبی ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں تیسرے روز بھی حالات پُر تنائو
بڈگام میں فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ، ڈی ایس پی زخمی
سرینگر/8مئی / سی این آئی بیگ پورہ اونتی پورہ میں مسلح تصادم آرائی کے دوران حزب آپریشنل چیف ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تنائو کا ماحول رہا ۔ اسی دوران وسطی ضلع بڈگام میں جمعہ کے روز حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں نے پْر تشدد شکل اختیار کی جس کے دوران ایک پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ کے بیگ پورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کا آپریشن چیف ریاض نائیکو اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہو گیا ۔ ریاض نائیکو کی ہلاکت کے خلاف بیگ پورہ اور اس کے ملحقہ علاقہ ابل پڑے اور فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ درجنوں مضروب ہوئے ۔ ریاض نائیکو کی ہلاکت کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں صورتحال انتہائی پُر تنائو رہی اور ماحول انتہائی کشیدہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام میں جمعہ کے روز حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں نے پْر تشدد شکل اختیار کی جس کے دوران ایک پولیس آفیسر زخمی ہو گیا ۔ حکام کے مطابق ضلع کے نصر اللہ پورہ علاقے میں مظاہروں کے دوران ڈی ایس پی فیاض حسین کے سر پر پتھر لگنے سے چوٹ آئی۔مظاہرین اونتی پورہ میں دو روز قبل نائیکو اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔پولیس نے مظاہرین کیخلاف ٹیر گیس کا استعمال کیا تاہم مظاہرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔حکام نے کہا کہ مظاہرین نے پولیس اور فورسز کو سنگبازی کا نشانہ بنایا جس کے دوران پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔
Comments are closed.